سید نعمان شاہ :مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں اللہ ولی مسجد کے قریب شیشے سے لدا ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔