ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ اتھلیٹکس کا بڑا اعلان، چیمپئن شپ میں ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم

ورلڈ اتھلیٹکس کا بڑا اعلان، چیمپئن شپ میں ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:ورلڈ اتھلیٹکس نے الٹمیٹ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

انفرادی ایونٹ کے فاتح کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز جبکہ رنراپ کو 75 ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو 40 ہزار، چوتھی پوزیشن پر 25 ہزار، پانچویں پر 16 ہزار، چھٹی پر 14 ہزار، ساتویں پر 12 ہزار اور آٹھویں پوزیشن پر 10 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ نویں پوزیشن کیلئے 9 ہزار، دسویں کیلئے 8 ہزار، گیارہویں کیلئے 7 ہزار اور بارہویں کیلئے 6 ہزار ڈالرز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 16 ویں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو بھی 2 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

ریلے ایونٹ کے فاتح کو 80 ہزار ڈالرز جبکہ رنراپ ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ریلے میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس کیلئے 8 ہزار ڈالرز انعام مقرر کیا گیا ہے۔

الٹمیٹ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں موجودہ اولمپکس چیمپئنز، ورلڈ چیمپئنز، ڈائمنڈ لیگ چیمپئنز، ورلڈ نمبر ون رینکنگ اتھلیٹس اور کانٹی نینٹل چیمپئنز ایکشن میں ہوں گے، جس کے باعث مختلف ایونٹس میں سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن سمیت دنیا کے 8 بہترین تھرورز ایکشن میں ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران ہائی جمپ، لانگ جمپ، پول والٹ، 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر اور جیولن تھرو سمیت مختلف ایونٹس میں سخت مقابلے متوقع ہیں۔