ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں، آٹھویں کے بورڈ امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

تحانات میں پانچویں جماعت کے 11 لاکھ جبکہ آٹھویں جماعت کے 10 لاکھ طلباء شرکت کریں گے

پانچویں، آٹھویں کے بورڈ امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے 21 لاکھ طلباء کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رواں تعلیمی سال میں پیکٹا کی جانب سے دونوں جماعتوں کے تمام مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔

آٹھویں جماعت کے طلباء کا 10 مضامین جبکہ پانچویں جماعت کے طلباء کا 6 مضامین کا امتحان ہوگا۔ پیکٹا کی جانب سے سوالیہ پرچے فراہم کیے جائیں گے، جن میں 40 نمبر معروضی اور 60 نمبر تحریری سوالات کیلئے مختص ہوں گے۔

امتحانات میں پانچویں جماعت کے 11 لاکھ جبکہ آٹھویں جماعت کے 10 لاکھ طلباء شرکت کریں گے۔ طلباء کے امتحانی مراکز ان کے قریبی سکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔

پیکٹا نے طلباء کی رجسٹریشن کیلئے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات فروری 2027 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے، جبکہ نتائج کا اعلان مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔