سٹی 42 : لاہور میں حادثات کی روک تھام کیلئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری ہے، ابتدائی 40 روز میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد کے چالان کیے گئے۔
پہلے 40 روز میں ٹریفک پولیس نے 69 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ صوبہ بھرمیں بلا تفریق بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی آئی جی وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی ،دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔