ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 6 ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردیں.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں کے 6 ججز کی خدمات صوبائی حکومت کے سپرد کی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور تعینات کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا کو جوڈیشل ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور مقرر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر X ساہیوال لگایا گیا۔سیشن جج چوہدری محمد الیاس کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر IV فیصل آباد تعینات کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر V سرگودھا مقرر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان تعینات کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 ستمبر 2025 تک اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیں۔