ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتیاز محمود کے بیٹے عادل امتیاز کی جانب سے دائر درخواست پر مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

امتیاز محمود کے بیٹے عادل امتیاز کی جانب سے دائر درخواست پر مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے شیخ امتیاز محمود کے بیٹے عادل امتیاز کی جانب سے دائر درخواست پر مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا.

جسٹس جواد ظفر نے شہری عادل امتیاز کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کیس سماعت کی،عادل امتیاز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف درج تمام نامعلوم مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر ناقابلِ سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دیے کہ "آج لاء افسر فرخ آگئے ہیں، لگتا ہے کوئی اہم کیس ہے، ان کو مقدمات کی تفصیل دے دیں۔" اس موقع پر لاء افسر نے مؤقف اپنایا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور نشاندہی کی کہ ایک ایسے ہی کیس میں چیف جسٹس نے بے جا استدعا پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ نامعلوم کیسز میں ضمانت اور طلب نہ کیے جانے کی استدعا واپس لیتے ہیں، صرف مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی استدعا پر ہی زور دیتے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے، جبکہ باقی تمام استدعا بصیغہ واپسی خارج کر دی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
 

Ansa Awais

Content Writer