ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام وکلاء کو 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی: سیکرٹری پنجاب بار کونسل

 تمام وکلاء کو 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی: سیکرٹری پنجاب بار کونسل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل نے وکلاء کو خبردار کیا ہے کہ کیو سہولت رجسٹریشن نہ کروانے والے وکلاء آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل نے واضح انتباہ جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہے کہ تمام وکلاء کو 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی، بصورت دیگر وہ یکم نومبر کو ہونے والے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہ جائیں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں صرف تین روز باقی ہیں اور اس سلسلے میں وکلاء کی سہولت کے لیے اتوار کے روز بھی پنجاب بار کونسل کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ وکلاء اپنی رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے سینیئر وکلاء نے بھی تاحال کیو سہولت رجسٹریشن نہیں کروائی، جس کے باعث امکان ہے کہ کئی نامور وکلاء بھی ووٹ کے حق سے محروم رہ جائیں گے۔
سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل نے اس موقع پر کہا کہ جعلی وکلاء سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ووٹر لسٹ کو شفاف بنانے کے لیے کیو سہولت رجسٹریشن متعارف کروائی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وکلاء کو اپنے حق رائے دہی کے تحفظ کے لیے بروقت رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے جن میں صوبے بھر سے وکلاء حصہ لیں گے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer