ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ڈالر بھی سستا  

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ڈالر بھی سستا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اورہنڈریڈ انڈیکس میں 547 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالربھی سستاہوگیاہے۔

 پاکستان سٹاک ایکسچنج میں 547 پوائنٹس کی تیزی کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 157568 کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈکررہاہے۔

 گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 457 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔