ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیلاب سے زرعی معیشت کو شدید جھٹکا، 21 لاکھ 25 ہزار 838 ایکڑ رقبہ متاثر

پنجاب میں سیلاب سے زرعی معیشت کو شدید جھٹکا، 21 لاکھ 25 ہزار 838 ایکڑ رقبہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے زرعی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 21 لاکھ 25 ہزار 838  ایکڑ  اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان کپاس، چاول، گنا اور چارے جیسی اہم فصلوں کو پہنچا ہے، جن پر کاشتکاروں کی معیشت کا انحصار ہوتا ہے۔کپاس کی 1 لاکھ 10 ہزار 850 ایکڑ فصل پانی میں بہہ گئی، چاول کی 9 لاکھ 70 ہزار 929 ایکڑ فصل زیرِ آب آگئی، مکئی کی 1 لاکھ 86 ہزار 419 ایکڑ فصل برباد ہوگئی۔گنے کی 2 لاکھ 20 ہزار 344 ایکڑ فصل سیلاب سے تباہ ہوئی، سیلاب سے 4 لاکھ 500 ایکڑ پر چارے کی فصل کو بھی نقصان پہنچا، سبزیوں کی 1 لاکھ 15 ہزار 260 ایکڑ فصل برباد ہوئی.

 فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ رقبہ پانی میں ڈوبا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ، جبکہ گجرات ڈویژن میں 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ فصلیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئیں۔

اس کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بہاولپور ڈویژن شامل ہے جہاں 1 لاکھ 45 ہزار 432 ایکڑ، ملتان میں 58 ہزار 439 ایکڑ، ڈی جی خان میں 49 ہزار 165 ایکڑ، ساہیوال میں 1 لاکھ 37 ہزار 79 ایکڑ، لاہور میں 99 ہزار 421 ایکڑ اور سرگودھا میں 12 ہزار 73 ایکڑ فصلیں متاثر ہوئیں۔

اس تباہی کے باعث کسانوں کو مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق، آنے والی فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے زرعی ہدف حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے سروے کیے جا رہے ہیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے اور متاثرہ کسانوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کی جا سکے۔ فصلوں کی بحالی، نکاسی آب اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے جیسے اقدامات بھی جاری ہیں۔