محسن نقوی کی ملتان میں نشتر ٹو کی جلد تکمیل کی ہدایت،  زرعی ریسرچ پر وزارتی کمیٹی کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےملتان میں مختصر وقت میں کئی  اہم کام کئے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے ساتھ اہم مشاورتی سیشن بھی کیا اور نشتر ہسپتال ٹو کا ضروری دورہ بھی کیا اورر تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے ضروری مشاہدات اور مشاورت کے بعد ہدایات جاری کیں۔

آوٹ ڈور شعبے کے مختلف حصے دیکھے اور  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تکمیل ایمرجنسی۔ویٹنگ ایریا ۔ایڈمن بلاگ۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے فارمیسی، آپریشن تھیٹرز۔ سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا ، انہوں نے ہسپتال سے ملحق سرائے اور کیفے کا بھی دورہ کیا۔


سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور نشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے نشتر 2 کے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا کام جلد از جلد مکمل کر کے اسے فنکشنل کیا جائے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا،  نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے۔نشترٹو کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہوگا۔ 

صوبائی وزراء۔ چیف سیکرٹری۔انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹریز اور حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مشاورتی سیشن

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ملتان میں  نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان  گئے اور  زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز، ریسرچر اور فارمرز سے مشاورتی سیشن کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی، صوبائی وزراء،  چیف سیکرٹری،  انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی سیکرٹریز  گاڑیوں کا قافلہ لے جانے کی بجائے سادگی کے ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے کوسٹرز میں سفر کرکے زرعی یونیورسٹی پہنچے.

سسٹینیبل ایگری ریسرچ کے لئے وزارتی کمیٹی

وزیر اعلی محسن نقوی نے مشاورتی سیشن میں زرعی ریسرچ کو پائیدار انداز میں فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نےزرعی ریسرچ کے فروغ کیلئے حتمی سفارشات کی تیاری کے لیے وزارتی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

کنگراں وزیر اعلیٰ نے وزارتی کمیٹی کے ارکان کا بھی موقع پر ہی اعلان کر دیا، اس کمیٹی میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ بلال افضل۔ جاوید اکرم اور ابراہیم مراد شامل ہیں۔

یہ کمیٹی زرعی ریسرچ کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے زرعی ریسرچ میں پائیدار ترقی کے لئےجامع پلان پیش کرے گی۔

مشاورتی اجلاس میں شریک پروفیسرز، ریسرچرز اور کاشتکاروں نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور جدید سیڈ تک رسائی کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

پروفیسرز،  ریسرچرز اور فارمرز نے کاٹن کی اچھی پیداوار کے لئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا ۔

محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پروفیسرز، ریسرچرز اور فارمرز سے رہنمائی اور فیڈ بیک لیں گے۔ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے زرعی شعبے میں ریسرچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریسرچ انسٹیٹیوٹس کو ریسرچ کے لیے لیڈ لینا ہو گی۔

نشتر 2 ہاسپٹل اسی سال مکمل ہو گا، محسن نقوی

چلڈرن کمپلیکس اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں   وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ نشتر ٹو ہاسپٹل اسی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ کارڈیالوجی سینٹر کی نئی عمارت مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وقت میں جو ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں۔

 

شجاع آباد پل 
  محسن نقوی نے ملتان اورر جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنائی کہ شجاع آباد برج پر کام بھی جلد شروع ہوجائے گا ،

انہوں نے کہا کہ وہ  جنوبی پنجاب پر پہلے دن سے توجہ کررہے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سمگلنگ کا خاتمہ
 نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں۔
اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں کے اثرات جلد نظرآئیں گے۔


گندم اور خوردنی تیل کی کاشت

محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا، گندم اور خوردنی تیل کی کاشت کے اثرات جلد نظر آئیں گے۔