انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹر  بھی حیران

 انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹر  بھی حیران
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں  نے بتایا ہے کہ نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کررہا ہے، بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

بچے کے والد قاسم نے حکومت سے بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کے سبب بچے کا علاج نہیں کرواسکتے اس لیے حکومت ان کی مدد کرے۔