(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔
چارسدہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان نے خاندان اورساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب کو ملتوی کرکےعوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہمارے اتحادی جماعتوں سمیت جماعت اسلامی بھی مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حق میں ہیں، جب ساری جماعتیں تیار ہیں تو الیکشن کمیشن اعلان کردہ وقت پر الیکشن سے کیوں کترا رہی ہے۔
ایم پی اے سلطان محمد نےاعلان کیا کہ وہ کسی کا غلام نہیں کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں اس پر لبیک کہوں۔
سابق وزیر قانون نے کہا کہ وہ دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آئے ہیں، باقاعدہ طور پر اے این پی پر شامل ہوا ہوں