گووندا کے بھانجے پراداکار کی اہلیہ کیوں برس پڑیں؟

گووندا کے بھانجے پراداکار کی اہلیہ کیوں برس پڑیں؟
کیپشن: Govinda's wife angry on Krishna Abhishek
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا خاندانی جھگڑا  ایک بار پھر کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپل شرما شو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں کرشنا نے اس وقت شرکت سے انکار کردیا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے ماموں گووندا اپنے اہلخانہ سمیت پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کرشنا نے  ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ گووندا اور ہماری فیملی ایک دوسرے کے ہمراہ اسٹیج پر بیک وقت نہیں آنا چاہتی۔

اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کرشنا کے بیان پر سخت  ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے  کہا کہ گووندا نے پچھلے سال اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ اپنے خاندانی مسئلے کا عوام کے سامنے تذکرہ نہیں کریں گے اور ہم نے کرشنا سے ایک فاصلہ برقرار رکھا تھا۔گووندا کی اہلیہ کا کہنا تھا  کہ ہم جب بھی شو میں شرکت کرتے ہیں کرشنا پبلسٹی کیلئے ضرور ہم سے متعلق کوئی تبصرہ پیش کرتا ہے۔ یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہونے والا، میں زندگی بھر کرشنا کی شکل نہیں دیکھنا چاہتی۔

خیال رہے کہ گووندا اور کرشنا کی فیملی میں کچھ عرصہ قبل اس وقت گرما گرمی کا آغاز ہوا جب کرشنا کی اہلیہ اداکارہ کشمیرہ نے پیسوں کیلئے ڈانس کرنے والے افراد سے متعلق بات کی۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہکشمیرہ کا اشارہ گووندا کی طرف ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر