(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کرنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے اپنا آخری گانا اپنی سب سے قریبی دوست شہناز گل کے ساتھ کیا تھا جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، بھارتی اداکارہ شہناز گل کے ہمراہ سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کا ٹائٹل ’ہیبٹ‘ ہے جو کہ فی الحال ریلیز نہیں ہوا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس گانے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ "ہیبٹ" جب ریلیز ہو گا تو بلاک بسٹر ہو گا۔سدھارتھ اور شہناز کے مداحوں کی طرف سے ’ہیبٹ‘ کے میکرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گانے کو جلد از جلد ریلیز کریں تاکہ وہ ایک بار پھر سدھارتھ اور شہناز کو اکٹھے دیکھ سکیں۔