ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رونالڈو نے میسی کو پھر اربوں روپے سے ہرادیا

رونالڈو نے میسی کو پھر اربوں روپے سے ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا۔ مانچسڑیونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں۔ میسی کی شرٹ کے نمبر والی پی ایس جی کی شرٹس 22ارب  کما چکی ہیں.
کرسٹیانو رونالڈو کی شرٹ اب تک  پریمیر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹ ہے۔گزشتہ موسم گرما کے مقابلے میں ‘ رونالڈو کی 7 نمبر کی شرٹ’ کی آن لائن تلاش میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شائقین  ان دو ٹرانسفرز کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ  ہے کہ دونوں کی شرٹس ریکارڈ توڑ نمبرز میں فروخت ہوئی ہیں۔ لیکن شرٹس کی فروخت میں رونالڈو نے اپنے حریف کو پچھاڑ دیا ہے۔

دو ستمبر کو رونالڈو کی شرٹ کا نمبر کنفرم ہونے کے بعد سے پرتگالی استاد کی مشہور نمبر 7 شرٹ 187 ملین پونڈ  کما چکی ہے۔  جبکہ میسی  کی 30 نمبر والی  شرٹ کی فروخت سے 103 ملین پونڈ کمائے گئے ہیں۔