ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکارہ گُل پانڑہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل

معروف گلوکارہ گُل پانڑہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف پشتو گلوکار ہ گل پانڑہ کی ایک اور ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کمنٹس سیشن میں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاجارہا۔

تفصیلات کے مطابق پشتو گلوکار ہ گل پانڑہ کی ایک اور ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں،سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور وہ گلوکار ہ گل پانڑہ  کو مبارک باد دے رہے ہیں کیونکہ  پاکستانی معروف گلوکارہ یہ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر ان کی 31ویں سالگرہ کی ہیں، خوبرو گلوکار ہ گل پانڑہ کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان کے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

Blessed to see another year ! Happy birthday to me????????????

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار ہ گل پانڑہ  سالگرہ کی ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا، انہوں نے اپنے اہلخانہ اور خود کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی، شیئر کی گئی ویڈیو میں گُل پانڑہ ہاتھ میں چھڑی پکڑے سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور سال دیکھنے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

????????????

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on

واضح رہے کہ قبل ازیں  گلوکار ہ گل پانڑہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جو کہ لنڈی کوتل  ڈپٹی کمشنر کے  ریسٹ ہاؤس میں بنائی گئی تھی،اس حوالے سےپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماارباب خضر حیات کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا،خط میں تحریر کیا گیا کہ  گل پانڑہ میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی، گل پانڑہ سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے۔

گلوکارہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی، گل پانڑہ نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک وڈیو بنائی تھی۔ لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ گلوکارہ گل پانڑہ نے ذاتی اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی، سوشل میڈیا پر گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer