بانی پاکستان کی 70ویں برسی،نئی حکومت نے چپ باندھ لی

بانی پاکستان کی 70ویں برسی،نئی حکومت نے چپ باندھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی،تحریک انصاف پنجاب کی حکومت خاموش ہوگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک بیان دیا گیا، پارٹی سطح پر بھی کو ئی تقریب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کی  70 ویں بر سی پر پاکستان بنانے والی پارٹی تحریک انصاف پر خاموشی طاری ہو گئی،تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر کسی بھی سرکاری دفتر میں نہ تو تقریب کا اہتمام کیا گیا نہ قرآن خوانی کی گئی، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کرکے ذمے داری پوری کردی گئی،پنجاب حکومت تو ایک طرف رہی، پارٹی سطح پر بھی کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

  قائد اعظم محمد علی جناح25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہو ئے ،قائد اعظم شعبہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے، انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کےلئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کردی،ایسے عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کےلئے صرف کر دی،ان کی پالیسی دیانتداری و ایمانداری تھی اور سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کےلئے ایک مثال ہے،واضح رہے کہ وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ءمیں انتقال کر گئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer