قیصرٹاؤن میں شہری کے گھر نایاب بارہ سنگھا گھس آیا

قیصرٹاؤن میں شہری کے گھر نایاب بارہ سنگھا گھس آیا


سٹی 42:قیصرٹاؤن میں بارہ سنگھا گھر میں گھس آیا ، اہلخانہ نے بارہ سنگھے کی اطلاع محکمہ وائلدلائف کوکردی ،محلے دار بارہ سنگھے کےساتھ سیلفیاں لینے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیصر ٹاؤن میں شہری کے گھر میں بارہ سنگھا گھس آیا، اہلخانہ  بارہ سنگھا کو گھر میں دیکھ کر دنگ رہ گئے ، انہوں نے اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو کی ، محکمہ کی ٹیم  قیصر ٹاؤن میں شہری  کے گھر پہنچی ،ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ کو ئی  نایاب نسل کو بارہ سنگھا ہے، جو کہ پاکستان میں نہیں پایا جاتا اس نسل کے ہرن بھارت میں پائے جاتے ہیں۔

محکمہ وائلڈ وائف کی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ  دھان کی فضل کی کٹائی کے دوران خوراک کی تلاش میں اس نسل کے ہرن پاکستان  اکثر آتے رہتے ہیں،علاوہ ازیں محلے داروں کا ایک بڑا ہجوم بارہ سنگھا کے ساتھ  سلفیاں  بنا نے کے لئے شہری کے گھر پہنچا گیا ۔  

محمد ساجد

محمد ساجد