سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں خاص طور پر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مسلم ممالک کی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ نے شرم الشیخ، مصر میں آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی گفتگو کی۔