ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کا اعلان

سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ 

وفاقی حکومت نے تمام گریڈ کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے، جسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ 

اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام مستقل اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑا مالیاتی ریلیف ثابت ہوگا، جو بڑھتے ہوئے کرایوں اور مہنگائی سے متاثر ہیں۔

نئے الاؤنس کا حساب اب موجودہ بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جب کہ پہلے 2008 کے پے اسکیل کے مطابق کیا جاتا تھا۔