ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

شہرِ قائد اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  شہرِ قائد اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری  دے دی گئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ دوران اجلاس کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ تا قیوم آباد ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر ، جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹرز پر دریائی جنگلات لگانے اور این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے رعایتی معاہدے پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چانڈکا اسپتال اور جناح اسپتال کے ریڈیالوجی اور ڈائگناسٹک لیبز سروسز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، بورڈ کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔