ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اورنج لائن ، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس بند

لاہور میں اورنج لائن ، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے, جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

پشاور اور جڑواں شہروں (راولپنڈی، اسلام آباد) میں بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں رک گئی ہیں اور کئی اہم شاہراہیں مکمل بند ہیں جن میں ایکسپریس وے، فیض آباد انٹرچینج، آئی جی پی روڈ اور متعدد دیگر داخلی راستے شامل ہیں۔

لاہور کے تعلیمی شعبے کو بھی اس کا اثر پہنچا ہے۔ سرکاری و نجی سکولوں میں فوری چھٹی کا اعلان کیا گیا اور پنجاب یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔ 

شہری اس سروس بندش کے باعث مختلف علاقوں تک پہنچنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں اور متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔