ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا منشیات سے متعلق زیرِ التواء اپیلوں کو جلد نمٹانے کیلئے اہم فیصلہ

 لاہور ہائیکورٹ کا منشیات سے متعلق زیرِ التواء اپیلوں کو جلد نمٹانے کیلئے اہم فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سے متعلق زیرِ التواء اپیلوں کو جلد نمٹانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان مقدمات کی سماعت اب ترجیحی بنیادوں پر کی جائے تاکہ تاخیر سے ہونیوالے انصاف کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔
 چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد دو رکنی بینچ اب چار روز کے بجائے پانچ روز ہفتہ وار سماعت کرے گا۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل یہ بینچ پیر سے جمعہ تک منشیات کیسز کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا کہ منشیات کے مقدمات کی بڑی تعداد طویل عرصے سے زیر التواء ہے، جس سے نہ صرف عدالتی بوجھ بڑھ رہا ہے، بلکہ قیدیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پرانے مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر ترجیحی طور پر سنا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ ہو۔

Ansa Awais

Content Writer