شہر میں سٹریٹ کرائم عروج پر، 24 گھنٹوں میں مختلف جرائم کی489 وارداتیں رپورٹ

 شہر میں سٹریٹ کرائم عروج پر، 24 گھنٹوں میں مختلف جرائم کی489 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر، لاہور پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی489 وارداتیں ہوئیں۔ چوروں نے 13 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے30 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر59شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مختلف مقامات پر10شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 64موٹرسائیکلیں چوری، 2کار چوری، 2دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 309وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 
 پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے۔