فیڈرل بیورو آف ریوینیو میں تبادلوں کا بھونچال

FBR Transfers and postings, FBR, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر )میں اعلی سطح پر بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ  کر دی گئی۔ گریڈ 19سے21 کے 33 چیف کمشنر,کمشنر,ایڈیشنل کمشنر اور ڈی جی تبدیل کر دیئے گئے۔

چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس کراچی نجیب میمن کو تبدیل کردیا گیا .چیف کمشنر شیخ زاہد مسعود کوچیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس  کراچی لگا دیا گیا.نجیب میمن کو ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا.بے نامی زون تھری کراچی کے کمشنر محمد اظہر انصاریکو بھی تبدیل کر دیاگیا۔

شازیہ میمن کو کمشنر بے نامی زون تھری کراچی تعینات کردیا گیا ۔محمد اظہر انصاری چیف کمشنر آر ٹی او کوئٹہ تعینات ہو گئے۔ چیف کمشنر بہالولپور ڈاکٹر سرمد قریشی تبدیل,چیف کمشنر ساہیوال تعینات۔لیلیٰ غفور کو چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور تعینات کردیا گیا ۔

ایف بی آر نے تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا