اسرار خان: شہر لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا.رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران قتل کے 359، اقدام قتل کے 826 مقدمات درج ہوئے.
لاہور پولیس کےریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 90 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا,سٹی ڈویژن قتل کی 74 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور صدر ڈویژن قتل کے 70 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 61، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 45 مقدمات درج کئے گئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران قتل کے 19 مقدمات درج ہوئے۔
اقدام قتل کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن سر فہرست، 204 مقدمات درج ہوئے۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کے 187 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور صدر ڈویژن اقدام قتل کی 151 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 130، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 93 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 61 مقدمات درج کئے گئے۔