ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ  بینکنگ سرکل نے درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی اور یونس عامر کیانی کو بھی عمران خان کے ساتھ نامزد کیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے جو جعلی اور جھوٹا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ووٹن کرکٹ کلب سے 2 مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی، نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، یہ نجی بینک اکاؤنٹ کے بینیفشری ہیں۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر