ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں لوڈ شیڈنگ، بلیک آؤٹ کا خدشہ، صرف چار دنوں کا کوئلہ رہ گیا

India face electricity crisis
کیپشن: Load Shading
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں کوئلے کی کمی کی وجہ سے بلیک آؤٹ کا خدشہ، کئی بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں انڈیا کے کئی شہر کوئلے کی قلت کا شکار ہوئے جبکہ شہروں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہوئی۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں کے لیے کوئلے کے وافرذخائر موجود ہیں۔ اس وقت بھارتی پنجاب کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انڈیا کی مشرقی ریاستیں جھاڑکھنڈ اور بہار اور شمال مغربی ریاست راجھستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

بہار میں گزشتہ کئی دنوں سے سات سے آٹھ گھنٹوں کے لیے بجلی نہیں ہے۔ دیگر شہروں میں بھی شہریوں نے غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی ہے جبکہ  بجلی گھروں میں تقریباً پانچ دنوں کا کوئلے کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ بھارت کی منسٹری آف کول کا کہنا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے ایندھن کا ذخیرہ تقریباً 72 لاکھ ٹن رہ گیا ہے جو چار دنوں کے لیے کافی ہے۔ بھارت کے سرکاری ادارے کول انڈیا کے پاس بھی  40 ٹن سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے جو بجلی گھروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

یادرہے یہ وضاحت دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال کے بیان بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی کے بحران کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر آنے والے دو دنوں میں بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو دارالحکومت کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں نے بلیک آؤٹ پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔