نواز شریف پر ایک اور جمعہ بھاری، احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

نواز شریف پر ایک اور جمعہ بھاری، احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)ایک اور جمعہ شریف فیملی پر بھاری رہا، احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کیا، احتساب عدالت کےجج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کیس پر سماعت کی،  نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف کے ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

میاں نوازشریف 14 روزکوٹ لکھپت جیل میں نہیں نیب کی کسٹڈی میں گزاریں گے، نیب ڈے کیئرسنٹرکو ہی سب جیل قراردےدیا گیا، احتساب عدالت نے 25 اکتوبرکو میاں نواز شریف کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer