ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک عملی امتحان میں عملہ ڈیوٹی سے غائب

میٹرک عملی امتحان میں عملہ ڈیوٹی سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: میٹرک عملی امتحانات میں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کا ڈیوٹیوں سےغائب ہونےکا انکشاف،لاہور بورڈ نےڈیوٹی سے غائب ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کے ڈیوٹیاں نہ دینے سے عملی امتحان کی سیکریرسی متاثر ہونے کا خدشہ تھا، بورڈ نے ڈیوٹیوں سے غائب ڈی آئی کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا، ڈیوٹی سے غیر حاضری کا ڈیٹا بنک عملے سے لیا جائے گا۔

سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کا کہنا ہےکہ ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا، ڈی آئی کی عدم دستیابی کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ ڈی آئی کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer