چیک حسینہ کی عدالت میں پیشی، دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

چیک حسینہ کی عدالت میں پیشی، دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار چیک حسینہ کی کالا سوٹ کالا چشمہ پہن کر عدالت میں پیشی، وکلا اور عدالتی عملے کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریسا  عدالت میں پیشی پر ہر بار نئے انداز میں جلوہ گر ہوتی ہے۔آج کالا سوٹ کالا چشمہ پہن کر جب عدالت میں پیشی پر آئیں تو  دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ غیر ملکی حسینہ کو منشیات اور سمگلنگ کیس میں آج عدالت پیش کیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کیس کی سماعت کررہےہیں، عدالت نے مقدمے کے دیگر گواہوں کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

 واضح رہے کہ  کسٹم حکام نے غیر ملکی ماڈل کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی۔غیر ملکی ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی ہیں کہ سامان میں منشیات کس نے چھپائی۔

Sughra Afzal

Content Writer