ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا 5 اہم سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

نیب کا 5 اہم سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - PML-N, Khawaja Saad Rafique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان رفیق، ندیم ضیاء، قیصر امین بٹ اور حافظ نعمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا  جس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ریلوے کے دیگر افراد کیخلاف انویسٹی گیشن کا  فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیراگون سٹی کیس کی انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں ملوث لیگی رہنما کے خلاف ریفرنس کی منظوری دینے کے علاوہ میاں نعمان کے ہمراہ تاثیر احمد اور عثمان قیوم کو بھی ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزموں پر حکومتی خزانے کو 80 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer