(سعید احمد ) بیدیاں روڈ پر واقع ہیئر گاؤں کے مقامی سکول میں رینجرز پنجاب کےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، بچوں سمیت اہل علاقہ کے تقریبا 12 سو سے زائد افراد نے میڈیکل چیک اپ کرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز لیفٹیننٹ کرنل رضوان عامر نے خصوصی شرکت کی ، میڈیکل کیمپ میں سکول کے بچوں سمیت اہل علاقہ کے 12 سو سے زائد افراد نے میڈیکل چیک اپ کرایا،ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز لیفٹیننٹ کرنل رضوان عامر کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد بارڈر ایریا کے قریب علاقوں میں جذبہ قومی خدمت کے تحت مستحق مریضوں کو انکے گھر کے نزدیک علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے،مفت میڈیکل کیمپ میں آئے اہل علاقہ نے بھی پاکستان رینجرز کے اقدام کو سراہا۔
رینجر میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کی غرض سے آئے مقامی افراد کو مفت ادویات بھی دیں گئیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بچوں میں کھلونے اور کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔