سٹی 42: صدر پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو صدر ہاوس میں عشائیہ ،وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے،ملکی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،27 ویں ترمیم پر کل ووٹنگ سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری،راجہ پرویز اشرف،شازیہ مری اور شیری رحمان صدر ہاوس میں موجود ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بھی عشائیہ میں شریک ہوئے، چوہدری سالک، سردار یوسف، اعظم نذیر تارڈ، عطا تارڈ ،مصدق ملک، حنیف عباسی بھی عشائیہ میں موجود ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم بھی عشائیہ میں پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان قومی اسمبلی میں27 ویں ترمیم سے متعلق ووٹنگ پر بھی گفتگو ہوگی۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی،ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔