ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کچہری پر خود کش حملہ کرنے سے پہلے افغانستان میں موجود بھارتی دہشتگردوں نے پاکستان کو للکارا تھا؟

Afghanistanm terrorists social media messages, Indian sponsored terrorism
کیپشن: file photo

سٹی42:  اب یہ بات کھل چکی ہے کہ اسلام آباد کچہری پر خود کش حملہ کرنے سے پہلے افغانستان میں موجود بھارتی دہشتگردوں نے پاکستان کو للکارا تھا۔ اس للکارنے کا ریکارڈ سامنے آنے سے حقیقت کھل گئی کہ حملہ افغانستان سے کروایا گیا اور ہمیں پہلے للکارنے کے بعد کروایا گیا۔

اسلام آباد کچہری دھماکے سے قبل افغانستان سےکی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس نےکئی سوالات حل کر دیئے اور کئی نئے سوال  کھڑے کردیئے ہیں۔

اسلام آباد کچہری میں باجوڑ سے آنے والا خود کش دہشتگرد پیر ودھائی کے راستے اسلام آباد کچہری پہنچا تو یہ دوپہر کا وقت تھا۔ اس نے خود کو اڑا کر خودکش دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر  کیا تھا۔

یہ سامنے آ چکا ہے کہ اس بزدلانہ حملے سے پہلے افغانستان میں موجود پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ازلی دشمن کے دلالوں نے اپنے کارندوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے پاکستان کو للکارنے کی جسارت کی تھی۔  افغانستان کے  دہشتگردوں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا  ہینڈلز  پر آج صبح سے ہی یہ بتایا جا رہا تھا کہ اسلام آبد میں کچھ خوفناک حملہ ہونے والا ہے۔ 

ذرائع  کے مطابق  طالبان کے ایک  ایکس اکاؤنٹ خراسان العربی نے  اسلام آباد دھماکے سے پہلے ظاہر ہونے والی پوسٹ کھلے دشمن کے چھپے ہوئے  گھناؤنے عزائم کی عکاسی کر رہی تھی۔

آج صبح 6  بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان  سے منسلک ایکس اکاؤنٹ سے "coming soon Islamabad" کے الفاظ میں کھلی دھمکی پر مبنی  پوسٹ دیکھی گئیں۔


ذرائع کے مطابق اسی طرح کے دھمکی آمیز  پیغامات  افغان  ملٹری  پریڈ کے موقع  پربھی کیے گئے تھے، جس میں لاہور  پر افغان  جھنڈا لہرانے اور اسلام آبادکو  جلانےکی باتیں کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان ایکس اکاؤنٹ  “آماج نیوز” نےاپنی 2 نومبر کو کی جانے والی  پوسٹ  میں ان دھمکی آمیز  پیغامات کوپوسٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  اسلام آباد  اور نئی دہلی میں دھماکے پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہ سے ہوئے ہیں  جن کا مشترکہ مقصد  پاکستان کو نقصان  پہچانا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی پوسٹوں نے یہ سوالات تو حل کر دیئے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کر کے معصوم شہریوں کی جانیں لینے والے دہشتگرد کون تھے، کہاں سے آئے اور ان کا مقصد کیا تھا، لیکن ان پوسٹوں نے یہ سوالات بھی کھڑے کر دیئے ہیں کہ دشمن کو پیشگی دھمکی دینے کے بعد اسلام آباد میں گھس کر کام مکمل کر جانے کا موقع کیسے ملا، اسے راستے میں انٹر سیپٹ کرنے مین ناکامی کیوں ہوئی۔ دھمکی آمیز  پیغام دینے والے سوشل اکاؤنٹس کو پہلے سے مونیٹ کیا جا رہا تھا یا نہیں۔ ، پیغام سامنے آنے کے بعد  حفاظتی کارروائی کرنے کے لئے کیا گیا گیا اور مستقبل کیلئے کیا تیاری ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ دھمکی دینے والے ہینڈل کو اصل میں کہاں سے ہینڈل کیا جا رہا تھا۔ ماضی میں پاکستان کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے والوں کی لوکیشن انڈیا کے اندر  پائی جا چکی ہے۔