زاہد چودھری: صوبے کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انسولین 70/30 کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث شوگر کے مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ادویات کی کمی کے باعث سینکڑوں مریض روزانہ علاج سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ انسولین کی عدم دستیابی کا مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ انسولین کی قلت سے غافل دکھائی دیتا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ بھی مریضوں کو انسولین فراہم کرنے میں ناکام ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور انسولین 70/30 کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔