جنید ریاض :لاہور بورڈ نے فیسوں کی ادائیگی کا نیا نظام اچانک نافذ کرنے پر کام شروع کر دیا ہے،جس سے سائلین کا وقت ضائع ہونے لگا ہے۔
نظام کی اچانک تبدیلی کے باعث بورڈ کی مختلف سروسز کی فیس جمع کروانے میں طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایچ بی ایل کے علاوہ کسی اور بینک کی ایپلی کیشن سے فیس کی ادائیگی روک دی گئی ہے، جس کے باعث سینکڑوں سائلین کو لاہور بورڈ آکر فیس جمع کروانی پڑ رہی ہے۔
والدین کے مطابق ایک دن فیس جمع کروانے اور اگلے دن اس کی تصدیق کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔