ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا، سلینڈر دھماکا کی زد میں آکر 12 افراد شہیدشخص جان بحق جبکہ 27زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے کچہری کو خالی کروا کے عدالتیں بند کروا دی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔