سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔