سردی کی آمد، خشک میوہ جات کی قیمتیں پہنچ سے باہر

سردی کی آمد، خشک میوہ جات کی قیمتیں پہنچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سردی کی آمد ہوتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگی۔

تفصصیلات کے مطابق چلغوزہ 14500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا، بادام چھلکے والا 1400 روپے کلو، اخروٹ 1000 روپے کلو ، سوگی 1200 روپے کلو ، بادام گری 3100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا جبکہ مکس خشک میوہ جات 2400 اور خوبانی 1400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

 ڈرائی فروٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہریوں کی قوت خرید متاثر ہونے کے باعث مارکیٹس ویران پڑ گئیں۔دکاندار  کا کہنا ہے کہ برآمد رکنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، سامان مہنگا خریدتے ہیں تبھی مہنگا بیچنے ہر مجبور ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے چیزوں کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے،  پہلے اگر 10 لوگوں کو ڈرانے فروٹ تحفہ دیتے تھے تو اب بس دو کو دے پاتے ہیں۔