خیبر پختونخواکےنگراں وزیراعلیٰ انتقال کر گئے

City42, KPK, Khyber Pakhtoonkhwa, Chief Minister KPK, Mahmood Khan Died,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور:خیبر پختونخواہ کے  نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

 نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی اسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

طبی عملے کا بتانا ہے کہ اعظم خان کو پہلے سے کئی بیماریوں کا سامنا تھا، جب ہسپتال لایا گیا تو انہیں تیز بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔  

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے ارکان، سیاستدان، بیوروکریٹ اور اعظم خان کی فیملی کے ارکان ان کے انتقال کی اطلاع سنتے ہی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اعظم خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت کے خاتمے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا تھا۔