پاکستانی لڑکی کے ٹھمکے؛ ویڈیو نےسوشل میڈیا پردھوم مچا دی

Dance video viral social media
کیپشن: Dance video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کےکلاسک گانے جس کوریمکس کیاگیا س پر دلفریب ڈانس کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں جن پر صارفین یا تو تعجب کا مبتلا ہوجاتے ہیں یا پھر ان سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں ایک ایسی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہے، پاکستانی لڑکی جو کہ مہندی کی تقریب میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے کلاسک گانے'میرا دل یہ پکارے آجا'جو کہ ریمکس چل رہا ہے اس پر سٹیپ ڈانس کررہی ہے۔

خوبصورت سبز رنگ کا لباس پہنے لڑکی نے بغیر کسی کی پرواہ کئے مہندی کی تقریب میں ایسا ڈانس کیا کہ اس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، لڑکی کی ویڈیو تقریب میں موجود متعدد لوگوں نے اپنے موبائل فون میں بھی محفوظ کیا۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر کچھ صارفین نے اس منفرد ڈانس کی تعریف کی جبکہ کچھ نے سوالات اٹھائے کہ اس رقص میں کیا خاص بات ہے۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer