ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی  سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی  

طارق ٹیڈی،سٹیج اداکار، آئی سی یو وارڈ ،سٹی42
کیپشن: Tariq Teddy,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی حالت پھربگڑ گئی،انہیں پی کے ایل آئی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق طارق ٹیڈی کے جگر میں انفیکشن ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز  اداکار طارق ٹیڈی کی حالت میں بہتری آنے لگی تھی ، ڈاکٹرز نے اینڈوسکوپی کے ساتھ دیگر ٹیسٹ کئے  تھے تاہم اب ایک بار ان کی حالت پھر بگڑ گئی۔  طارق ٹیڈی کے اہل خانہ نے حکومت سے سرکاری سطح پر علاج کروانے کی اپیل بھی کی تھی تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے طارق ٹیڈی کے علاج کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں ہوا۔