ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔