(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم فعال کردیا، 15 نومبر سے تمام اساتذہ اپنی اے سی آر صرف آن لائن جمع کرواسکیں گے۔
اب اساتذہ کے تبادلے،ریٹائرمنٹ،چھٹی،سنیارٹی لسٹ، لیو انکیشمنٹ اور اے سی آر ایچ آر ایم ایس کے ذریعے دی جائیں گی۔ ایچ آر ایم ایس کے ذریعے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف 15 نومبر سے اپنی آن لائن اے سی آر جمع کراسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں مینول طریقہ کار سے چھٹی اور تبادلوں کے عمل کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔