ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر پر قاتلانہ حملہ

Murder
کیپشن: Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) وفاقی کالونی میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق رات سوا گیارہ بجے پروفیسر ندیم کے دروازے پر دستک ہوئی، پروفیسر ندیم باہر آئے تو نامعلوم شخص نے ان کی گردن پر چھری سے وار کر دیا، جس سے پروفیسر ندیم شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔