شادی کارڈز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے

Marriage Cards
کیپشن: Marriage Cards
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نسبت روڈ(مائدہ وحید)شادی کارڈز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے، 15 روپے والا عام کارڈ 30 روپے جبکہ فینسی کارڈ کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی۔

کارڈ کے اخراجات بجٹ سے باہر ہوئے تو شہری واٹس ایپ پر دعوت نامہ بھیجنے کو ترجیح دینے لگے، مہنگائی کی لہر میں شادی کارڈ بھی کئی گنا مہنگے ہو چکے ہیں، کلر کارڈ 30 روپے سے بڑھ کر 90 روپے جبکہ فینسی کارڈ چار گنا اضافے سے 160 روپے کا ہو چکا ہے۔

دکانداروں کے مطابق کارڈ میں استعمال ہونے والا میٹریل بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لاگت بڑھ چکی ہے، ایسے شہری بھی ہیں جو مہنگے کارڈ کے باعث واٹس ایپ پر دعوت نامہ دینے کو ترجیح دے رہے ہیں، ہر کسی کی خواہش ہے وہ بہتر سے بہترین کارڈ کا انتخاب کرے لیکن قیمتیں سن کر ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں، بڑھتی مہنگائی نے روایتی دعوت ناموں کو بھی نہ بخشا، غربت کی چکی میں پسے والدین کے لئے شادی کارڈ بنانا بھی آسان نہ رہا۔

Sughra Afzal

Content Writer