محکمہ ایکسائز نے کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا

محکمہ ایکسائز نے کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں کا پراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث ہونا کا انکشاف ۔ ڈی جی ایکسائزنے ریکارڈچیک کرکے علاقوں کے سروے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ٹیکس چوری میں ملوث افسران کونوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز میں کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید نےپراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث افسران واہلکاروں کوپکڑنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ صوبہ بھر میں جن پراپرٹیوں پر جان بوجھ کرٹیکس عائد نہیں کیا گیا انکوریکارڈ پر لانے کے لئے پڑتال شروع کردی ہے۔

ڈی جی ایکسائزصالحہ سعید نےمخصوص علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کےریکارڈکے مطابق علاقے چیک کرکے کم ٹیکس نفاذکی جانے والی پراپرٹیوں کو پوائنٹ اوٹ کرکے رپورٹ ڈی جی افس بھجوانےکاحکم دیا ہے۔ لاہورسمیت 3 ریجنزکے لئے ابتدائی طور پر12افسران پرمشتمل کیمٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں. تشکیل کردہ کیمیٹیوں کی ورکنگ کو چیک کرنے کے لئے بھی اعلی افسران پرمشتمل ٹیم کام کرے گی. صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس اہداف کو ہرحال میں پورا کرنے کے لئے افسران کوکام کرنا ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer