قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب، نوعمر لڑکیوں کی شاندار پرفارمنس

قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب، نوعمر لڑکیوں کی شاندار پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (وسیم احمد) قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، نیزہ بازوں کا مارچ پاسٹ، اونٹ ڈانس، ریڈ بینڈ پریڈ اور نوعمر لڑکیوں کی نیزہ بازی نے شرکاء کے دل جیت لیے۔

پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پانچ روزہ قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آج سے آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی، افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے چیمپین شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ چولستانی اونٹوں کے خوبصورت ڈانس، رینجرزکے جوانوں کی اونٹوں پرنیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ اورریڈبینڈ کی پریڈ نے سب کے دل موہ لیے۔

 برق رفتار گھوڑوں پربیٹھے نوعمر لڑکے لڑکیوں نے نیزہ بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں نیزہ بازی کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

 پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 1200 سے زائد گھڑ سواراور300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب پندرہ نومبر کوہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer