(حسن علی ) شہر میں منافع خورمافیا بےلگام ہوگئے،سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونےلگیں،لال ٹماٹروں کی اونچی پرواز برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابقسبزیوں کی سرکاری نرخنامے کےمطابق فروخت ممکن نہ ہوسکی،ٹماٹرشہرکے مختلف علاقوں میں اڑھائی سو روپے فی کلو میں ہی فروخت ہورہے ہیں جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آسکی،پیازایک سو سےایک سوبیس روپے کلو،آلو ستر،لہسن تین سو،ادرک تین سو پچاس،سبزمرچ دو سو،لیموں دو سوبیس،شملہ مرچ چارسو،بند گوبھی ایک سو بیس،گوبھی ایک سو،کھیرا اسی روپے،مولی تیس سےپچاس اورگاجر اسی روپےفی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےساتھ ساتھ منافع خور مافیا کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاسکی جوکہ حکومت کی نااہلی ہے، روز بہ روز مہنگائی میں اضافےسےاب سبزیاں بھی انکی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر کے کسی بھی علاقےمیں سرکاری نرخنامےکےمطابق سبزیوں سمیت دیگراشیا کی فروخت کو یقینی نہیں بناسکے۔
شہریوں کا مزید کہناتھا کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر اورعملی اقدامات کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔